ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے زیراہتمام سمر اسلامک کیمپ کا آغاز

بھٹکل:اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے زیراہتمام سمر اسلامک کیمپ کا آغاز

Sat, 01 Apr 2017 20:47:40    S.O. News Service

بھٹکل:یکم اپریل(ایس اؤنیوز) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی اؤ)بھٹکل کی طرف سے پرائمری ، ہائی اسکول اور کالج کے طلبا کے لئے نیو شمس ہائی اسکول میں سمر اسلامک کیمپ 2017بروز سنیچر یکم اپریل کوآغاز ہوا۔

افتتاحی تقریب میں مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ساحل آن لائن کے مینجر جناب مبشرحسین ہلارے نے کہاکہ طلبا کو جو چھٹی کے بہانے وقت میسر ہے وہ دو مہینوں کے بعد نہیں ملے گا، اسی لئے طلبا ان چھٹیوں کا صحیح فائدہ اُٹھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ طلبا تخلیقی ذہنیت کو اپنا کر ہر چیز اور مطالعہ میں نئی نئی سوچ پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ طلبا کے لئے بہت اہم چیز اعتماد ہوتی ہے اگر طلبا بااعتماد ہوجائیں تو ہر سطح پر کامیابی ان کے قدم چومے گی۔ ایس آئی اؤ کے سکریٹری جناب عبود آصف نے سمر اسلامک کیمپ کے مقاصد پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ طلبا کو اسلامی خطوط پر ان کی تربیت کرتے ہوئے بہتر تعلیمی زندگی کی رہنمائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی مجاہد مصطفی ٰ نے صدار ت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن ابوبکر خلیفہ سے ہوا۔ فارقلیط مانوی نے نعت پیش کی۔ نظامت مولوی عبداللہ خلیفہ نے کی۔

IMG-20170401-WA0070.jpg


Share: